امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 ایف 16 طیاروں سمیت مجموعی طور پر 699.4 ملین ڈالر مالیت کے ساز و سامان پاکستان کو فراہم کیا جائے گا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈیل سے نہ صرف جنوبی ایشیاء کے ایک اہم اتحادی کی سکیورٹی کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں بلکہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کے لئے بھی یہ ڈیل اہمیت کی حامل ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ ہے کہ ڈیل سے خطے کے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ اس ڈیل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مدد مل سکتی ہے۔