کراچی: چند سال قبل فہد مصطفی کے پروگرام سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی فبیہا شیرازی آج کل سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں اور سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کے 7 لاکھ 98 ہزار فالوورز ہیں۔
تفصیل کے مطابق فبیہا شیرازی فیشن انڈسٹری میں بہت دیر سے اپنی قسمت آزما رہی تھیں لیکن انہیں اصل شہرت فہد مصطفی کے پروگرام میں آنے کے بعد ملی اور سوشل میڈ یا پر جیسے ایک طوفان برپا ہو گیا ،نہ صرف پاکستانیوں نے بلکہ بھارتی لوگوں نے بھی فبیہا شیرازی کی خوب تعریف کی ۔گزشتہ سال فبیہا شیرازی نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی پاکستانی کا اعزاز پا کر تمام اداکاراوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نوحہ خواں ندیم سرور،تیسرے پر فخر زمان ،چوتھے نمبر پر رشی کپور ،پانچویں نمبر شر مناک ویڈ یو لیک ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ ردھا اصفحانی کو سرچ کیا گیاتھا ،چھٹے نمبر پر برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی فریال مخدوم ،ساتویں نمبر پر جاوید آفریدی ،آٹھویں نمبر پر اداکار احد رضا میر ،نویں نمبر پر ہانیہ عامر اور دسویں نمبر پر مومنہ مستحسن تھیں۔
سوشل میڈ یا پر اتنی شہرت حاصل کرنے کے بعد فبیہا شیرازی نے اس کو ذرائع آمدن کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کردیا، وہ مختلف برانڈز کے لیے فوٹو شوٹس تو پہلے بھی کرواتی رہتی تھیں لیکن سوشل میڈ یا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے فیس بک اور انسٹا گرام کے اکاوئنٹ پر خوب سرگرام رہیں اور اس طرح لوگوں نے انہیں فالو کرنا شروع کردیا۔ اب وہ اپنے فوٹو شوٹس کرواتی ہیں اور اپنے اکاﺅنٹ پر لوکل پراڈکٹس کی ایڈ ور ٹائزمنٹ بھی کرتی ہیں جس سے انہیں اچھی خاصی آمدنی ہو رہی ہے۔