لاہور(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے 48 گھنٹے قبل پاکستانی قوم اور حکمرانوں کے لیے ایک اور شاندار خبر آ گئی ۔ سعودی عرب نے صوبہ پنجاب میں ایک خاص شعبے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق
سعودی حکومت نے صوبہ پنجاب میں دو پاور پلانٹس منہ مانگی قیمت پر اور بغیر بولی کے خریدنے کی پیشکش کی ہے ، نجی میڈیا گروپ( ایکسپریس نیوز)کے مطابق سعودی عرب نے حکومت پنجاب کے دو پاور پلانٹس خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی منہ مانگی قیمت بھی پوچھ لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کی پیشکش پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، کیوں کہ سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے اور بولی کے بغیر پلانٹس بیچنے کے لیے پیپرا قواعد و ضوابط سے استثنیٰ دینا ہو گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور ان کے استقبال و قیام کے حوالے سے حکومت پاکستان نے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے ہیں۔)