counter easy hit

فرانس جہا ں ٹی وی ،ریڈیو پر فیس بک کا نام لینے کی اجازت نہیں۔

Facebook And Twitter Logo

Facebook And Twitter Logo

پیرس۔(یس ڈیسک) فیس بک اور ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائیٹس نے زندگی کے ہر پہلو پر مکمل قبضہ جما لیا ہے۔مگر ہر ملک میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں ۔فرانس میں ان ویب سائیٹس کے خلاف اہم کاروائی کرتے ہوئے بلاضرورت میڈیا میں ان کا تذکرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اور اب میڈیا پر کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ’’ہمیں فیس بک یا ٹویٹر پر فالو کریں‘‘یا ’’ہمارے پروگراموں کی مزید تفصیلات کے لیے ہمارا فیس بک،ٹویٹر اٰیڈریس یہ ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں 1992 میں ایک قانون منظور کیا گیا تھا جس کے مطابق پرائیویٹ کاروباری اداروں کی تشیہر کے لیے میڈیا پروگراموں کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا تھا۔حکومت کا موقف ہے کہ میڈیا پر فیس بک اورٹویٹر کے ناموں کا بکثرت استعمال اس قانون کی خلاف ورزی ہے۔

facebook-and-Twitter-logos

facebook-and-Twitter-logos