شرپسندوں نے عمارت کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچایا۔ شیشے توڑ کر دیوار پر پینٹ سے فیس بک ناپسندیدہ لکھ دیا۔
ہیمبرگ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ میں شرپسند عناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے دفتر پر حملہ کرکے عمارت کے داخلی دروازے کونقصان پہنچایا۔ شیشے توڑ دیے جبکہ ایک دیوار پر پینٹ سے 145فیس بک ناپسندیدہ146 لکھ دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس 15 سے 20 افراد نے رات گئے دفتر پر حملہ کیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ فیس بک انتظامیہ واقعے پر تبصرے سے گریز کر رہی ہے۔