لندن………سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی آن لائن فروخت پر پابندی لگادی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد ہتھیاروں تک رسائی کے معاملے پر بحث کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا،اور اب فیس بک نے غیر لائسنس یافتہ ہتھیار بیچنے کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے،لیکن ریاست کی اجازت سے لائسنس یافتہ ڈیلر ہی اپنے اشتہارات لگوا سکتے ہیں۔فیس بک کی ہیڈ آف پروڈکٹ پالیسی مونیکا کے مطابق گزشتہ دو سال سے زیادہ سے زیادہ صارفین فیس بک کو خرید و فروخت کا ذریعہ بنا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید ترقی کرنے اور لوگوں کے لیے نئی مصنوعات کا آغاز کرنے کے لیے کچھ نئی پالیسیوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس سے صارفین مزید بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔فیس بک سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ مانی جاتی ہیں جسے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد جبکہ امریکا اور کینیڈا میں تقریباً 219 ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔