سوشل میڈیا پر فرضی پروفائل بنا کر لڑکیوں کو پیار کے جال میں پھنسایا جاتا ہے تو لڑکوں کو بھی بلیک میل کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کو کچھ ایسی ضروری باتیں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کسی بھی نئی فرینڈ شپ ریکوسٹ کے اصلی یا فرضی ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
لاہور: سوشل میڈیا دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد اربوں تک پہنچ چکی ہے۔ فیس بک استعمال کرتے ہوئے اکثر صارفین کو کسی اجنبی کی جانب سے فرینڈ شپ ریکوسٹ آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اگر کبھی ایسا ہو تو فرینڈ شپ ریکوسٹ بھیجنے والے کی پروفائل کو چیک کرنا چاہیے کہ اس میں کتنی تصویریں موجود ہیں۔ اگر اس میں زیادہ تر فوٹیج ٹیگڈ ہیں تو اکاؤنٹ فرضی ہونے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کے نام سے بنے فرضی اکاونٹ میں موبائل نمبر بھی دیا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ عموما لڑکیاں کبھی بھی اپنا نمبر اس طرح شیئر نہیں کرتیں۔
فرینڈشپ ریکوسٹ بھیجنے والے کسی بھی شخص کا سیکشن کو چیک کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اس اگر سکول، کالج، کام کی جگہ یا رہنے کی جگہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تو طے سمجھیں کہ یہ اکاؤنٹ آپ کو پھسانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اگر آپ کو ریکوسٹ بھیجنے والا شخص رینڈم لوگوں کو اپنی لسٹ میں شامل کر رہا ہے تو امکان ہے کہ یہ اکاؤنٹ فرضی ہے۔