ایف آئی اے نے فیس بک کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان لڑکیوں کے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا کر فحش مواد کی تشہیر کرتے اور پھر انہیں بلیک میل کرتے۔راولپنڈی: (یس اُردو) ایف آئی اے سائبر ونگ کے مطابق راولپنڈی اور چکوال سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان محمد داود اور سید حماد علی فیس بک پر لڑکیوں کی جعلی پروفائل بنا کر فحش اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرتے اور لڑکیوں کے رشتے داروں کو بجھوا کر انہیں بلیک میل کرتے ۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔