counter easy hit

فیس بک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر دنیا بھر میں متعارف

Facebook introduced

Facebook introduced

فیس بک لائیو ویڈیو اسٹریمنگ میں صارفین اپنے نیوز فیڈ کے ٹاپ پر اپ ڈیٹ اسٹیٹس کو منتخب کریں گے اور نیو لائیو ویڈیو آئیکون کو کلک کرنے کے بعد لائیو اسٹریم کو شیئر کر سکیں گے
لاہور (یس اُردو) فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ۔
چند ماہ پہلے متعارف کروایا گیا یہ فیچر اس سے پہلے معروف شخصیات ، ویریفائیڈ پروفائلز اور امریکی صارفین کے لیے ہی دستیاب تھا ۔ تاہم اب فیس بک کی طرف سے اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے ۔پہلے مرحلے میں اس فیچر کو برطانیہ، جرمنی، برازیل اور جنوبی افریقہ میں پیش کیا جا چکا ہے ۔لائیو اسٹریمنگ ٹول کے لیے صارفین اپنے نیوز فیڈ کے ٹاپ پر اپ ڈیٹ اسٹیٹس کو منتخب کریں گے اور نیو لائیو ویڈیو آئیکون کو کلک کرنے کے بعد لائیو اسٹریم کو شیئر کر سکیں گے اور اس میں اپنی مرضی کی لائنز کا اضافہ بھی کرسکیں گے ۔
فیس بک کے مطابق اس فیچر میں صارفین کے لیے کچھ خاص کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو اپنی زندگیوں کے خاص لمحات میں شامل کر سکیں گے