counter easy hit

کیا فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے؟

Facebook, is, sort, of, new, harassment, sharmeen, obaid's, new, statement, gone, viralپاکستان کی دو بار آسکر انعام یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی حال میں کی گئی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا پینڈورا باکس کھل گیا ہے کہ آیا فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

چند روز قبل شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ شئیر کی تھی جہاں انھوں نے اپنی بہن کے ساتھ کراچی کے معروف آغا خان ہسپتال میں ہونے والے واقعے کا ذکر کیا تھا

شرمین عبید کے مطابق ان کی بہن ہسپتال میں اپنے طبی معائنے کے لیے گئی تھیں جہاں ان کے ڈاکٹر نے بعد میں انھیں فیس بک دوست بننے کی پیشکش بھیج دی۔

شرمین عبید کی پوسٹ شائع ہونے کے بعد اطلاعات کے مطابق ہسپتال نے اس ڈاکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

There are zero boundaries in ! Last night my sister went to AKU emergency & the doctor who tended to her tried 2 add her on FB 1/2

آغا خان ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ‘ہسپتال رازداری کا بھرپور خیال رکھتا ہے اور وہ ڈاکٹر اور مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے گریزاں ہے’ لیکن ترجمان نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر ڈاکٹر اور مریض اگر معلومات فراہم کرنا چاہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں

I don’t quite understand how doctor tending 2 emergency patients thinks it’s ok to take a female patient info & add her on FB! 2/2 unethical

چند دن قبل ہونے والے واقعے کے بعد شرمین عبید نے پوسٹ میں اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح ایک ڈاکٹر جو ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج کے لیے متعین ہے وہ ان کی تفصیلات لینے کے بعد انھیں فیس بک پر فرینڈز ریکوسٹ بھیج سکتا ہے

Unfortunately the doctor messed with the wrong women in the wrong family and I will definitely report him! Harassment has 2 stop!

شرمین عبید نے مزید لکھا: ‘ایسا کرنا انتہائی غیر اخلاقی ہے اور اس ڈاکٹر نے غلط خاندان کی عورت کے ساتھ ایسا کیا ہے اور میں اس کی شکایت کروں گی۔ ہراساں کرنے کو روکنا ضروری ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website