counter easy hit

فیس بک کا ایسا فیچر جس کے بعد آپ تمام سوشل میڈیاسائٹس بھول جائیں گے

فیس بک نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایکسپلور فیڈ متعارف کروادی

Facebook. launches, new, feature

Facebook. launches, new, feature

لندن: فیس بک نے اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے ایکسپلور فیڈ نامی فیچر متعارف کرادیا ہے۔اس فیڈ میں فیس بک کی جانب سے ایسی پوسٹس نظر آتی ہیں جو فیس بک کے خیال کے مطابق صارف کے مزاج سے مطابقت رکھتی ہیں اور

صارف کے لئے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔ اس فیچر میں شامل کیا جانے والا مواد عام نیوز فیڈ میں دکھائی نہیں دیتا اور نہ ہی یہ دوست احباب کے لائک شدہ پیجز سے اٹھایا گیا ہوتا ہے۔اس فیچر کو رواں ماہ کے شروع میں آزمائش کے لئے محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور کامیابی کے بعد اب یہ تمام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیس بک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ

اب باضابطہ طور پر ایکسپلور فیڈ کو پیش کردیا گیا ہے۔فیچر کو استعمال کرنے کے لئے بائیں جانب موجود سیکشن میں سی مور پر کلک کریں تو وہاں ایکسپلور فیڈ کے آپشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکسپلور فیڈ متعارف کروانے کا اصل مقصد صارفین کو فیس بک کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی جانب راغب کرنا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website