نیویارک: سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کی فہرستیں ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنے کی تجویزکومسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی انٹر سیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فیس بک نے ایک جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کی فہرستیں تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہم سے مسلمانوں کی رجسٹری کرنے کو نہیں کہا، اور یہ واضح ہے کہ ہم ایسا نہیں کرنے جارہے۔