counter easy hit

فیس بک نے میسنجر میں ’’ڈس لائیک‘‘ بٹن کی آزمائش شروع کردی

فیس بک نے میسنجر میں ’’ڈس لائیک‘‘ بٹن کی آزمائش شروع کردی

ڈس لائیک یعنی تھمبس ڈاؤن کا بٹن فی الحال میسنجر میں پیش کیا جارہا ہے جس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ڈس لائیک یعنی تھمبس ڈاؤن کا بٹن فی الحال میسنجر میں پیش کیا جارہا ہے جس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

سان فرانسسكو: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں ناپسندیدگی یعنی ’’ڈس لائک‘‘ کا بٹن متعارف کرادیا لیکن اس کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے۔  

گزشتہ سال جولائی تک فیس بک میسنجر پر ایک ارب افراد موجود تھے جب کہ پورے فیس بک سسٹم کو 2 ارب افراد استعمال کررہے تھے۔ فیس بک کی جانب سے اس میسنجر کو 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو ذاتی پیغامات، چیٹ، مفت کالز اور گروپ چیٹ کرسکتے ہیں۔

پھر میسنجر میں دھیرے دھیرے احساسات بیان کرنے والی تصاویر اور ایموجی پیش کیے گئے جس میں پیار، غصہ اور اداسی وغیرہ سمیت 6 احساسات شامل ہیں۔ لیکن ان میں لوو یعنی محبت کا ایموجی سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اب تک 300 ارب افراد اسے استعمال کرچکے ہیں۔

 فیس بک کے نزدیک ’’ڈس لائک‘‘ کا بٹن کسی گفتگو سے عدم اتفاق کو ظاہر کرے گا۔ فیس بک چاہتا ہے کہ ڈس لائیک کو کسی گروپ چیٹنگ یا معاملے پر ووٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ اس سے قبل بھی فیس بک پر تھمبرڈاؤن بٹن کا مطالبہ کیا جاتا رہا تھا لیکن فیس بک کسی منفی جذبے کو پروان چڑھانے سے کترارہا تھا۔

فیس بک کے ایک آفیشل کے مطابق اس کی آزمائش جاری ہے اور ان کا کہنا ہےکہ وہ فیس بک میسنجر کو ہمیشہ دلچسپ اور متاثر کن بنانے کے خواہاں رہے ہیں، توقع ہےکہ کامیابی کی صورت میں اسے باقاعدہ طور پر فیس بک کا حصہ بنادیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website