فیس بک کا نیا لائک بٹن 6 ایموشنز پر مشتمل ہے جن کے ذریعے غصہ ، اداسی ، خوشی ، محبت اور دیگر جذبات کا اظہار کیا جا سکے گا
لاہور (ویب ڈیسک) فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے نیا لائک بٹن متعارف کروا دیا گیا ، اس بٹن کی وجہ سے فیس بک پر پوسٹ ، تصویر یا ویڈیو وغیرہ لائک کرنے کا انداز بالکل مختلف ہو گا ۔فیس بک نے اپنے لائک بٹن کے متبادل فیچر ری ایکشنز کو دنیا بھر میں متعارف کرانا شروع کردیا ہے ۔فیس بک کا نیا لائک بٹن 6 ایموشنز پر مشتمل ہے جن کے ذریعے غصہ، اداسی، خوشی ، محبت اور دیگر جذبات کا اظہار کیا جا سکے گا۔فیس بک کا نیا لائک بٹن ری ایکشننز ڈس لائک بٹن بھی لگتا ہے کیونکہ اس میں جب آپ کسی فیس بک پوسٹ کو پسند نہیں کرتے تو غصے اداسی اور دیگر جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں ۔یاد رہے فیس بک نے کچھ عرصہ قبل ڈس لائیک بٹن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کے منفی استعمال کی وجہ سے اس اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ فیس بک ری ایکشننز بٹن لائک فیچر کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کراویا گیا ہے۔جبکہ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین مخصوص حالات میں درست انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے