counter easy hit

چہرے کی خوبصورتی اور ترو تازگی کیلیے آسان گھریلو نسخے

facial-beauty-and-freshness-household-techniques

facial-beauty-and-freshness-household-techniques

کراچی: (یس ہیلتھ ڈیسک)چہرے کی تازگی بحال کرنے کے لیے کسی بیوٹی کلینک جانے یا مہنگی بیوٹی کریم لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ خوبصورت جلد کا سارا سامان آپ کے کچن میں موجود ہے۔

سارا دن گھر میں کام کرنے کے بعد خواتین کی جلد اکثر ماند پڑجاتی ہے جس کی تازگی بحال کرنے کے لیے عام طور پر مہنگی بیوٹی کریمز یا فیس واش استعمال کیے جاتے ہیں۔ بعض خواتین فیشل کرانے کے لیے بیوٹی پارلر یا بیوٹی کلینک کا رُخ کرتی ہیں جہاں گھنٹوں انتظار کے علاوہ سیکڑوں اور ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں حالانکہ جلد کو تر و تازہ بنانے والا سارا سامان باورچی خانے ہی میں رکھا ہوتا ہے۔ صرف اسے سمجھداری سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ایک کھیرے کا گودا (یا جوس) لے کر اس میں 2 چائے کے چمچے سوکھا دودھ اور ایک انڈے کی سفیدی ملا لیں، اس آمیزے کو بلینڈر میں چلائیں یہاں تک کہ ایک ہموار پیسٹ بن جائے اس طرح ااپ کا ہربل فیس ماسک تیار ہوگیا اب اسے چہرے اور گردن پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں اور 20 منٹ بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔ پورے دن میں چہرے پر جمع ہوجانے والا میل کچیل اور گرد صاف ہوجائیں گے۔

اسی طرح کا ایک اور ہربل ماسک بنانے کے لیے 2 کھانے کے چمچے چکنی مٹی، 2 سے 3 کھانے کے چمچے دہی، ایک کھانے کا چمچہ انگور کا رس اور عرقِ گلاب کے 2 سے 3 قطرے یکجا کرکے انہیں اچھی طرح سے آپس میں ملالیں۔ اب اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور 10 سے 20 منٹ تک خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ خشک ہوجانے کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اگر جلد خشک محسوس ہو تو چہرے پر تھوڑی سی مقدار میں فیس آئل لگایا جاسکتا ہے۔جلد کی تازگی بحال کرنے کے لیے گھر میں نکالا ہوا تربوز کا رس (تقریباً 2 کھانے کے چمچے) اور روغنِ یاسمین (جیسمین آئل) کے ایک سے 2 قطرے ملاکر چہرے پر صرف 20 منٹ کے لیے لگالیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website