counter easy hit

لاہور دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا

پنجاب حکومت نے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان جاری کردیا جس میں ملزم نے اعتراف کیا کہ لاہور دھماکے کا مقصد پولیس والوں

کو ہدف بنانا تھا۔

12510263_170116563353024_8110148904556604033_nسانحہ مال روڈ میں ملوث دہشت گرد کے سہولت کار انوار الحق نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ وہ کالعدم جماعت الاحرار کے لیے کام کرتا ہے۔ سہولت کار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری عرفیت ابو ہریرہ رکھی گئی ہے، میں خودکش حملہ آور کو پشاور سے اپنے ساتھ لایا تھا جب کہ مجھے کہا گیا کہ آپ نے پولیس والوں کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

سہولت کار نے مزید اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے لیے خودکش جیکٹ 15 سے 20 روز قبل مجھے پہنچائی گئی تھی جب کہ مجھے ایک سے 2 لاکھ روپے دینے کا کہا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website