لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فین بن گئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اکٹھے شریک تھے اور دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوتی رہی لیکن اس دوران دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بھارتی فلموں کی اداکارہ راکھی گلزار کا تذکرہ ہوا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘مریم پکا منہ بنا کر ماں بننے کی اتنی اچھی ایکٹنگ کرتی ہیں کہ راکھی گلزار لگتی ہیں۔ ان کو تو ایوارڈ بھی دینا چاہیے۔اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی راکھی پسند ہیں، اچھا ہے آپ نے مجھے ان سے ملایا۔لیکن بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے راکھی سے کیوں ملایا؟۔یاد رہے کہ راکھی گلزار بھارتی فلموں کی معروف ادکارہ ہیں جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے اور یہ بالی وڈ ہدایت کارہ و رائٹر میگھنا گلزار کی والدہ ہیں