پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر پی پی پی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا ہے کہ ناکام لیگ کے ہر دور میں پیپلزپارٹی سے انتقام لیا گیا ۔شریربرادران نے پیپلزپارٹی کے حامی مزدوروں اورکسانوں کے چولہے بجھادیے مگرپھربھی ان کے انتقام کی آگ سردنہیں ہوئی۔
پیپلزپارٹی کے پاس عوامی طاقت ہے ،کبھی غیرجمہوری عناصر کاسہارا نہیں لیا۔پیپلزپارٹی کامیڈیاٹرائل ریاست ،جمہور اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے۔پیپلزپارٹی کوکمزورکرنیوالے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔اگرپیپلزپارٹی کودیوارسے لگایاگیا توجمہورکو جمہوریت سے محروم کردیاجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرانسان اپنے قول وفعل کاخودجوابدہ ہے ،دوسروں کے گناہوں کاملبہ پیپلزپارٹی پرگرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جس نے جوبویاہے وہ اسے اپنے ہاتھوں سے کاٹناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی جماعت پرکیچڑاچھالنا تعصب کی انتہا ہے۔