پشاور: اینٹی نارکاٹیکس فورس نے باچاخان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
پشاورمیں باچاخان ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں پشاور سے شارجہ جانے والے مسافر عبدالقیوم کے بیگ سے منشیات برآمد کی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالقیوم کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جس نے منشیات کے کیپسول نگل کر پیٹ میں بھی چھپا رکھے تھے۔