برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، امریکا اور برطانیہ کے دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا دور ختم ہوگیا۔

Failed wars now could not bear, British Prime Minister
ری پبلکن سینیٹرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکام پالیسیوں کو دہرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی تنازع کی صورت میں لازمی مداخلت کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ نئے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، برطانوی وزیر اعظم جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔








