کراچی(ویب ڈیسک) اداکارومیزبان فیصل قریشی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار وگیم شو کے میزبان فیصل قریشی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیارے سے بیٹے کے والد
بن گئے ہیں۔ اس خوشخبری کے ساتھ فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے کہا ماسٹر فرمان قریشی خوش آمدید۔اس کے ساتھ ہی فیصل قریشی نے تمام لوگوں سے اپنے بیٹے کے لیے دعاؤں اور محبت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اسے آپ کی محبت کی ضرورت ہے۔فیصل قریشی کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سےانہیں مبارکباد ینے کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز فنکاروں نے بھی فیصل قریشی کو مبارکباد دی اور ان کے بیٹے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی کی دوبیٹیاں ہانش اور آیت ہیں۔ ہانش فیصل قریشی کی پہلی بیوی عائشہ آغا کی بیٹی ہیں جبکہ 8 سالہ آیت ان کی دوسری بیوی ثنا قریشی سے ہیں۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی