counter easy hit

عسکری حلقے سخت ناراض۔۔۔!!! پروگرام کے دوران میز پر ’ فوجی بُوٹ ‘ رکھنا فیصل واوڈا کو مہنگا پڑ گیا، وفاقی وزیر کے خلاف سخت رد عمل

لاہور( نیوز ڈیسک) میز پر فوجی بوٹ رکھنے پر عسکری حلقے فیصل ووڈا سے ناراض ہوگئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میز پر بوٹ رکھ کر لائیو ٹی وی پروگرام میں بات کرنا نامناسب ہے۔آرمی کے ایم ریٹائرڈ آفیسر راجہ وسیم نے کہا ہے کہ بطور آرمی کے ریٹائرڈ افسر سمجھتا ہوں کہ فیصل ووڈا کی

خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے

 

حرکت فوج کو بدنام کرنے اور متنازعہ بنانے کی ایک گھناوٴنی سازش ہے، فیصل ووڈا کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

فیصل واوڈا نے میز پر بوٹ رکھ کر نجی چینل کو انٹرویو دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔ایک نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بڑکیں نہیں مارتے پھرتے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اوراشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بوٹ دراصل ان سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے اپنی سیاست کی بنیاد تحریک انصاف کو بوٹ چاٹنے کے طعنے دے کر رکھی تھی۔البتہ خوشی ہوئی کہ بالآخر مریم بھی اپنی ٹیم سے افواج کا احترام کروا رہی ہے۔ یہ اچھی شروعات ہے۔

پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی

 

دوران پروگرام فیصلہ واوڈا کے میز پر بوٹ رکھنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں کہتے ہیں بوٹ پالش کیے، خود اٹھا کر لائے ہیں، بوٹ سامنے رکھ کرکہتے جو کرایا فوج نے کرایا ہے، ان کا مطلب ہے کہ ہم نے ان کے نہیں فوج کے کہنے پر ووٹ دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے فوجی بوٹ پروگرام میں لانے پر اپوزیشن رہنماؤں اور فیصل واوڈا کے درمیان کافی تکرار ہوئی۔ جس کے بعد قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی پروگرام سے یہ کہتے ہوئے اٹھ کر چلے گئے کہ اس طرح اداروں کو بدنام نہ کیا جائے۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا پیا ان سے ناراض ہو گیا ہے جو کہ اب ان سے منایا نہیں جا رہا۔ مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر اب اپنے پیاکو منانا ہے تو انہیں اب ڈیلیور کرنا ہو گا، ورنہ یہ ناراضگیوں کے معاملے بڑھتے چلے جائیں گے۔

دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر

 

FAISAL WAWDA, DONE, THE, WORST, ARMED, FORCES, ANGRY, AT, HIM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website