counter easy hit

فیصل واوڈا نے صاف الفاظ میں وضاحت کر دی

Faisal Wowda explained in simple terms

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج حالات استحکام کا تقاضہ کررہے ہیں، ہم نے ان حالات کوسمجھا اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو جن باتوں کا پتہ ہے ، ہم کو ان چیزوں کا پتہ نہیں ہے ، اب پتہ نہیں کہ ان کی جانب سے کس تناظر میں آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی بصیرت سے کام لیا ، حالات کوسمجھا اور آرمی چیف کو توسیع دی۔ان کا کہنا تھا کہ آج حالات استحکام کا تقاضہ کررہے ہیں، ہم نے ان حالات کوسمجھا اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو پاکستان کے استحکام کیلئے اہم سنگ میل قرار دے دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن موجودہ سکیورٹی حالات کی سنجیدگی کا ادراک ہے، ہم تاریخ کے اہم دوراہے پر ہیں اور جنرل باجوہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اس فیصلے کو تاریخ میں جگہ ملے گی اور پاکستان کے استحکام کیلئے یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چودھری نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری پیسے واپس کریں اور گھر جائیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ”چوپڑیاں اوردودو“۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اندازے نہیں ہیں جو ٹرانزکشنز ہوئی ہیں ، اس سے ساری تصدیق ہوتی ہے ، ان دونوں پر جو بھی مقدمات ہیں یہ بینکنگ کی شہادتوں پر مشتمل ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ آرمی چیف کو توسیع دینے کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا، ان کا پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی میں بڑ ا کردار ہے ، ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ طالبان سے دو ہفتے میں معاہدہ ہوجائیگا تو یہ تمام طریقہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ترتیب دیا ہوا ہے اوران کے بغیر اس کے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مشکلات پیش آسکتی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website