فیصل آباد……فیصل آباد میں فلاحی تنظیم کی جانب سے بیس مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ شادی کے بندھن میں بندھنے والوں میں 7مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ایک رفاہی تنظیم کی جانب سے سجائی گئی۔ تقریب میں 20جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا جن میں 7مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔شادی کے موقع پر مخیر حضرات کی جانب سے مستحق جوڑوں کوجہیزبھی دیا گیا۔ دلہوں اور دلہنوں کی جانب سے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔