فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد چکن پاکس کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں ، بیشتر مریض علاج کے بعد فارغ کردیئے گئے جبکہ 4 مریض اب بھی الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Faisalabad: 23 more people suffering from chicken Pox
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع کے اسپتالوں میں رجسٹرڈ چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1113 ہو گئی ہے، بیشتر متاثرہ مریض علاج کے بعد فارغ کردیئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل چکن پاکس سے متاثرہ 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں 12 مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق مرض سے بچاؤ کیلئے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے 2ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔