فیصل آباد: ملزم فضل نے 10 سال قبل معمولی رنجش پر قریبی دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ٹھیکری والا میں 2007 میں قتل کرنے والے ملزم فضل کو سزا سنا دی۔ عدالت کی جانب سے مجرم کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ فضل نے 10 سال قبل معمولی رنجش پر قریبی دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔