فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد میں اسلامیہ کالج کے باہر طلبا اور مسلح افراد میں تصادم، فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا جبکہ طلبا کے احتجاج اور پتھرائو سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
فیصل آباد کے سرگودہ ورڈ پر اسلامیہ کالج کے باہر طلبا اور مسلح افراد کے درمیان تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
اس تصادم سے ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ جس کے بعد طلبا نے احتجاج کیا اور مشتعل ہوکر ہوٹل ،دکانوں، گاڑیوں اور عمارتوں پر پتھرائوں کیا، کشیدگی کے باعث پولیس کی نفری کو طلب کیا گیا۔
پولیس کے طلبا سے مذاکرات جاری ہیں اور انہیں کالج واپس بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔