counter easy hit

فیصل آباد :گھریلو تنازع پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

Faisalabad: domestic dispute killed her

Faisalabad: domestic dispute killed her

خاتون گھریلو حالات سے تنگ تھی ، بیٹیوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش
فیصل آباد (یس اُردو) فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر خاتون نے اپنی تین بیٹیوں کو زہر دے دیا ، دو بیٹیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ ایک کو ڈاکٹرز نے بچا لیا ، احساس جرم پر ماں نے خود بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا گھریلو اخراجات کے حوالے سے اپنے خاوند سے جھگڑا رہتا تھا ۔ گزشتہ روز بھی دونوں میں گھریلو اخراجات کے حوالے سے بحث ہوئی جس پر تلخ کلامی بڑھ گئی تو خاتون نے اپنی بیٹیوں کو زہر دے کر خود بھی خودکشی کی کوشش کی ، حالت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دو بچیاں دم توڑ گئیں ۔