counter easy hit

فیصل آباد: ڈاکٹر کی میبنہ غفلت، ماں بچہ جاں بحق، لواحقین سراپا احتجاج

Faisalabad: Dr.

Faisalabad: Dr.

فیصل آباد میں ڈاکٹر کی میبنہ غفلت سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے، مشتعل ورثاء نے شیخو پورہ روڈ پر ڈاکٹر کی گاڑی اور موٹر سائیکل توڑ پھوڑ دی۔
فیصل آباد: (یس اُردو) شیخو پورہ روڈ پر نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیلیوری کے لئے لائی گئی 25 سالہ پروین اختر، بچے سمیت دوران حمل دم توڑ گئی، جس کے بعد اس کے لواحقین نے اسپتال کے شیشے توڑ دیئے۔ اسپتال کا مالک ڈاکٹر اشفاق گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ مشتعل مظاہرین نے شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور ڈاکٹر کی گاڑی کو توڑ دیا اور آگ لگا دی۔علاوہ ازیں مشتعمل مظاہرین نے دو موٹر سائیکلوں کو آگ بھی لگا دی۔ دو گھنٹے سے زائد وقت تک مظاہرین نے شیخو پورہ روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا اور ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے بھی اسی اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دو اموات ہو چکی ہیں۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد سڑک کھو ل دی گئی۔