فیصل آباد الائیڈ اسپتال کےسیکورٹی گارڈز اور مریض کے لواحقین میں جھگڑا ہو گیا جس پر سیکورٹی گارڈز نے لواحقین کو تھپڑوں اور گھونسوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطا بق الائیڈ اسپتال میں لائے گئے مریض کو اسٹریچر پر لٹا کر لواحقین چیک اپ کے لیے وارڈز میں لے جارہے تھے کہ گیٹ پر سیکورٹی گارڈ نے روک لیا ۔اس دوران جھگڑے کے بعد گارڈ اور لواحقین دست و گریباں ہو گئے جس پر سیکورٹی گارڈز نے مل کر مریض کے ساتھ آنے والے عمران نامی شہری کو گھونسوں اور تھپڑوں کا نشانہ بنا ڈالا۔عمران کے مطابق مریض کو اندر لے جانے کی کوشش پر سیکورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ کی شکایت نہیں ملی ، شکایت ملنے پر انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔