counter easy hit

فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

Faisalabad, first congo virus effectee diagnosed

Faisalabad, first congo virus effectee diagnosed

فیصل آباد(یس نیوز)فیصل آباد میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے رہائشی 28 سالہ راشد علی کو 3روز قبل طبیعت کی خرابی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تھا۔

کانگو وائرس کے شبہے پر مریض کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر کے مزید تشخیص کیلئے خون کے نمونے نیشنل این آئی ایچ اسلام آباد بھجوا ئے گئے۔

ایم ایس ڈاکٹر عبدالرؤف کے مطابق مریض کے نمونوں کی آنے والی رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھ کر علاج جاری ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website