فیصل آباد میں دھند کے باعث آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ستیانہ روڑ پر اس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث ایک آئل ٹینکر نے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر الٹ گیا۔
جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو پولیس اہل کار دب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق دونوں پولیس اہل کار رفیق اور مبارک معمول کے گشت پر تھے۔
حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔