counter easy hit

فیصل آباد میں گیس بندش، ملتان میں پولیس کیخلاف احتجاج، کالاباغ ڈیم کی حمایت میں ریلی

Protest

Protest

فیصل آباد (یس ڈیسک) گیس کی بندش اور دیگر مسائل نے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کر دیا۔ فیصل آباد کے علاقے شاداب کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے جھنگ روڈ بلاک کر دیا۔

مظاہرے میں عورتیں اور بچے چولہے اور برتن اٹھا کر شریک ہوئے۔ لوگوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی ادھر اکبر آباد میں بوائلر پھٹنے سے ہلاک ہونے والے چار فیکٹری مزدوروں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا اور روڈ بلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا ان کی مالی امداد کی جائے اور فیکٹری مالک کو گرفتار کیا جائے۔ دوسری طرف ملتان میں شہریوں اور تاجروں نے جھوٹے مقدمات کے اندراج پر تھانہ قطب پور پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے نواں شہر چوک کو دو گھنٹے بند کیے رکھا اور تھانہ کلچر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ساہیوال میں مسلم لیگ ق نے کالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں ریلی نکالی۔ ریلی جناح پبلک لائبریری سے پریس کلب تک نکالی گئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کالا باغ ڈیم کے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔