Faisalabad hospital’s main door lock, infant dies
بچے کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ طبی امداد وقت پر نہ ملنے سے شیر خوار بچے کی موت واقع ہوئی۔مرکزی دروازے سےگاڑیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی مریض بچے کو کندھےپرلایا گیا ۔متبادل راستوں سےآنےمیں پریشانی کاسامناکرنا پڑا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کے سلسلے میں فیصل آباد کے سول اسپتال کے سامنے پولنگ اسٹیشن قائم کردیاگیا۔ سڑک بند کردی گئی اورمین گیٹ کو تالے لگادیے گئے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی عمارت میں قائم پولنگ اسٹیشن کی سیکورٹی خدشات کے باعث اسپتال آنےوالی مرکزی سڑک کو بھی آدھے کلو میٹر پہلے ہی بند کردیا گیا۔
راستےکی بندش کے باعث کچھ لوگ مریضوں کو کاندھوں پر لاد کراسپتال لائے۔ آج صبح جب ایک شیرخوار کواسپتال لایاگیا تو راستوں کی بند ش اوربروقت طبی امداد نہ ملنے پر وہ انتقال گیا ۔
اسپتال ایم ایس ڈاکٹر عبدالرؤف کے مطابق اسپتال کا دوسرا دروازہ کھلا رکھا گیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس سلسلے میں شہریوں کو باقاعدہ آگاہ کرنے کی کسی نے زحمت نہیں کی ۔