فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج، ملت چوک اور کلیم شہید چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی۔ فیصل آباد کے کلیم شہید چوک میں تحریک انصاف کے کارکناں احتجاج کے دوران تعلیمی اداروں میں گھس گئے اور انہیں زبردستی بند کرانے کی کوشش کی۔
دفاتر جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک سے ملحقہ آٹھوں بازاروں میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اور پولیس نے بازاروں کی طرف آنے والی عام ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔