فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگی کارکن دم توڑ گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ عمران بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی گئی۔
فیصل آباد: سمن آباد کے علاقے میں ن لیگی کارکن عمران بٹ پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر عمران بٹ زخمی ہو گیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔