فیصل آباد میں پولیس بسنت پر پابندی روکنے میں ناکام آسمان پتنگوں سے بھرا رہا ہوائی فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔ افسران کی ڈانٹ ڈپٹ پرپولیس اہلکاروں نے گھروں میں داخل ہو کر209 پتنگ باز پکڑ لیے ہاتھ نہ انے والے پتنگوں بازوں کے والدین در لیے گئے۔ ڈور پھرنے سے دو نوجوان بھی زخمی ہوگئے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے بسنت پر پابندی کے باوجود فیصل آباد میں اج سارا دن پتنگ بازی ہوتی رہی، نوجوان چھتوں پر میوزک لگا کر پتنگ اڑتے رہے کئی علاقے ہوائی فائرنگ سے گونجتے رہے۔ سی پی او فیصل آباد اہلکاروں کی ناکامی پر برستے رہے کریک ڈوان کے دوران پولیس اہلکاروں نے گھروں میں داخل ہو کر درجنوں پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا۔ گھروں میں داخلے کے لیے سیڑھیاں بھی استمال کی گئیں جہاں پتنگ باز فرار ہو گئے، وہاں سے انکے والدین کو قابو کر لیا گیا۔ اس دوران بعض مقامات پر پولیس اہلکاروں کو پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے مزاھمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے کریک ڈاون کے دوران 209پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ مختلف تھانوں میں 191مقدمات درج کر لیے گئے پتنگ بازوں کے قبضے سے 2025پتنگیں اور ڈور کی 200چرخیاں بھی قبضے میں لی گی ہیں۔