تھانہ صدر کے علاقے کریم نگر میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ارشاد بی بی اور اس کا خاوند ساجد موقع پر جاں بحق ہو گئے
فیصل آباد: فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی دو جانیں نگل گیا ، مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لین دین کا تنازع ہو سکتا ہے کیونکہ ارشاد بی بی نے تیسری شادی ساجد سے کر رکھی تھی ۔ ذرائع کے مطابق مرنے والا شخص ساجد رکشہ چلاتا تھا جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیوں قتل کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس سے جلد صورت حال سامنے آجائے گی ۔