فیصل آباد : قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سعید اجمل کے لیے ایک اور دھچکا، فیصل آباد میں سعید اجمل اکیڈمی بند کر دی گئی، زرعی یونیورسٹی نے اکیڈمی کے لیے دی گئی اراضی واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آف اسپنر کہتے ہیں کہ فیصلہ قبول نہیں، گیارہ نومبر کو احتجاج کریں گے۔
سعید اجمل کو ایک طرف پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس مل چکا ہے تو دوسری طرف ان کے نام سے منسوب اکیڈمی بھی بند کر دی گئی، یوں لگتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔