فیصل آباد۔۔۔۔فیصل آبادپولیس نے سرکاری اسکول کی دیوارپر دھمکی آمیزتحریرکے الزام میں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کےمطابق ٹھیکری والامیں چک 241رب کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی دیوار پر دھمکی آمیزتحریر کے خلاف اسکول کے ہیڈ ماسٹرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔25جنوری کودر ج کیے جانے والے مقدمے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔