فیصل آباد میں تانک جھانک سے منع کرنے پر کرایہ داروں نے اینٹوں کے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، 16 سالہ ظفر کی لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔
فیصل آباد: (یس اُردو) تھانہ رضا آباد کے علاقے نٹر والا روڈ پر مالک مکان کے بیٹے نے کرایہ داروں کو گھر میں تانک جھانک سے منع کیا جس پر تلخ کلامی ہو گئی۔ کرایہ داروں نے مالک مکان کے 16 سالہ بیٹے ظفر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے لاش نٹر والا روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ ڈنڈا بردار مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مذاکرات کئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مظاہرین سے وعدہ کیا ہے کہ جلد ملزمان کو پکڑ لیں گے جس پر مظاہرین منشتر ہو گئے۔