فیصل آباد میں مبینہ طور پر چائے کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں کے تشدد سے دو بچوں کا باپ دم توڑ گیا۔ ورثاء نے انصاف کیلئے دہائی دی۔
فیصل آباد: (یس اُردو) جان کے محافظ ہی جان لینے لگے۔ گلبرگ کے علاقے میں چائے کے پیسے مانگنے پر مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے پچیس سالہ محنت کش فیاض کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ حالت غیر ہونے پر ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا جہاں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاسکا اور دم توڑ گیا۔ فیاض کے بھائی نے دہائی دی ہے کہ انہیں کون انصاف دے گا؟
دوسری جانب پولیس نے فیاض کو ڈاکو قراردیدیا۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ فیاض ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوا۔ جہاں اہلخانہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو فیاض کی حالت غیر ہو چکی تھی۔