فیصل آباد کے جھمرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے جبکہ لواحقین نے جھمرہ روڈ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔
فیصل آباد: (یس اُردو) نواحی علاقے سلطان نگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد موٹر سائیکل پر شادی میں شرکت کے لئے جھمرہ سے فیصل آباد آ رہے تھے۔ تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے محمد ارشد اور عادل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ لواحقین نے آگ لگا کر فیصل آباد جھمرہ روڈ بلاک کر دی۔ مشتعل مظاہرین نے ایم پی اے آزاد علی تبسم کے نمائندے سے مذاکرات سے انکار کر دیا جبکہ ایس پی مدینہ ٹاؤن محمد جمیل نے مظاہرین سے مذاکرات میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جھمرہ روڈ کو ڈبل کیا جائے تاکہ ان حادثات سے بچا جا سکے۔