تنزیلہ اور شبیر کی موت کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، برن وارڈ میں ابھی بھی 9 افراد زیر علاج ہیں
فیصل آباد: شاہکوٹ وین میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہو کر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج دو مریض دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد ابھی میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز شاہکوٹ میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جس سے وین میں موجود چار مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں آج دو مریض 25 سالہ تنزیلہ اور 22 سالہ شبیر حسین دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ، جبکہ ابھی بھی برن وارڈ میں 9 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔