فرار ملزم ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔
فیصل آباد: (یس اُردو) تھانہ جھنگ بازار کے انچارج انویسٹی گیشن امیر محمد کے مطابق پولیس پارٹی خطرناک ملزم نذیر عرف کالی کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے کر جا رہی تھی۔ جھنگ روڈ پر بوہڑ چوک کے قریب کار میں سوار تین نامعلوم افراد نے پولیس وین پر دھاوا بول دیا۔ نامعلوم کار سوار ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو چھڑا کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔