لاہور(ویب ڈیسک) قرآن کے واقعات میں انتہائی ایمان افروز ترین واقعہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ہے جو کہ باپ کے بغیر پیدا ہوے ـ قرآن میں اس واقعہ کی تفصیل کچھ یوں بیان کی گئی ہے کہ حضرت مریم علیہ السلام بہت نیک پاک اور مقدس تھیں اور کبھی اپنے گھر سے قدم تک باہر نہ نکالتی تھیں ـ ایک بار وہ مسجد اقصیٰ کے قریب ایک کونے میں تنیا بیٹھی تھیں کہ اچانک فرشتہ جبرائیل انسانی شکل میں ظاہر ہوے ـ آپ نے فرمایا: اگر تجھے کچھ خدا کا خوف ہے تو میں خدا کے واسطے تجھ سے پناہ مانگتی ہوں ـ اے مریم خوف نہ کھا میں خدا کا بھیجا ہوافرشتہ ہوں اور تجھ کو بیٹے کی خوشخبری دینے آیا ہوں ـ آپ نے فرمایا: مجھے لڑکا کیسے ہو سکتا ہے جبکہ مجھے آج تک.کسی مرد نے نہیں ہاتھ لگایا ـ فرشتے نے کہا: میں تیرے پروردگار کا قاصد ہوں ـ اسکے لیے کچھ مشکل نہیں ـ اس نے مجھے ایسے ہی فرمایا ہے ـ وہ فرماتا ہے کہ میں اس لڑکے یعنی مسیح کو اسکی رحمت کا ظہور بنا دوں گا اور لوگوں کے لیے ایک نشانی بنا دوں گا ـ اور یہ بات طے یو چکی ہے ـ پھر جبرائیل نے حضرت مریم علیہ السلام کی گریبان میں پھونک مار دی ـ کچھ عرصہ بعد آپ حاملہ ہو گئیں ـ اور مزید کچھ عرصہ گزرنے کے بعد جب ولادت کا وقت قریب آیا تو آپ شہر سے بہت دور چلی گئیں تاکہ لوگوں کی زبانوں سے بچ سکیں ـ وہ بیت اللحم چلی گئیں اور وہیں قیام کیا ـ وہ غمگین تھیں اور کہتی تھیں کہ کہ کاش اس سب سے پہلے میں مر چکی.ہوتی ـ تب پھر خدا کے فرشتے نے پکارا کہ مریم غمگین نہ ہو، تیرے رب نے تیرے پیر تلے نہر جاری کر دی ہے اور کھجور کا تنا ہلا تو تجھ پہ تازہ کھجور کے خوشے گریں گے ـ وہ کھا پی اور رنج وغم بھول جا ـ حضرت مریم علیہ السلام اس بات پر راضی ہو گئیں اور پھر حضرت عیسی ٰٰ علیہ السلام کو دیکھ کر خوش ہونے لگیں ـ تاہم انکو اپنی پاکدامنی پر انگلیاں اٹھاے جانے کاخوف تھا ـ اس پر فرشتے نے انکو الله کا حکم سنایا کہ جب لوگ ان سے اس بچے کا پوچھیں تو وہ خاموش رہیں ـ بچہ خود بولے گا ـ ایسا ہی ہوا ـ جب وہ شہر تشریف لے گئیں تو لوگوں نے انکے ساتھ بچہ دیکھتے ہی ان پر تہمتیں لگانا شروع کر دیں ـ انہوں نے بچے کی طرف اشارہ کیا کہ اس سے پوچھو ـ لوگوں نے کہا کہ یہ کیسے بول سکتا ہے ـ مگر بچہ فوری بول پڑا کہ: میں اللّٰہ کا بندہ ہوں ـ اللّٰہ نے مجھے کتاب انجیل دی ہے اور اس نے مجھے مبارک بنایا ہے ہے اور نماز اور عبادت کا حکم دیا ہے ـ جب تک زندہ ہوں میرا یہی کام ہے ـ لوگ یہ سب سن کر حیران رہ گئے اور انکو مریم علیہ السلام کی پاک دامنی کا یقین ہوگیا اور اللّٰہ کے اس معجزے پر بھی ـ