بارسلونا(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سپین کے سینئر رہنماء فیض احمد قریشی نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریں مزاری صاحبہ کے متعلق خواجہ آصف کے نازیبا الفاظوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ووٹوں سے اسمبلی پہنچنے والے آج ہمارے معزز ایوان میں خواتین کے ساتھ بازاری زبان استعمال کررہے ہیں۔ جس سے پاکستان کی خواتین کا احترام مجروح ہوا ہے۔ لہذا خواجہ آصف پاکستان کی تمام خواتین اور خاص کر شریں مزاری صاحبہ سے فوری معافی مانگیں۔