لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت فیض محمود شیخ حسن شیخ نے مشرکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کے گراف میں دن بدن اضافہ موجودہ حکمرانوں اور انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے فیض محمود شیخ اور حسن شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی کے جنگل میں دھکیل رہی ہے لوگوں کیلئے جسم اور جان سے رابطہ برقرار رکھنا مشکل ہی نہیں ممکن ہو چکا ہے ہم ارباب اخیتار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے مہنگائی میں کمی لائی جائے