counter easy hit

جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے مینجر گرفتار

Fake Accounts Case: Three Sugar Mills Arrested after Zardari's statement

راولپنڈی:  جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آصف زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے مینجر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق فنانس منیجر شوگر ملز ٹنڈو محمد کاظم علی کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے اومنی گروپ کے ساتھ مل کر 846 ملین روپے کی خورد برد کی۔ اس کے علاوہ فیصل اور امان اللہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فنانس منیجر چیمبر شوگر ملز فیصل ندیم نے 4 کروڑ روپے جعلی دستاویزات کے ذریعے سندھ حکومت سے وصول کئے جبکہ جعلی کاغذات کے ذریعے اربوں روپے کے قرض بھی لئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کو 27 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ تیسرا ملزم امان اللہ فنانس منیجر خوشکی شوگر ملز نے جعلی فرم بنا کر سندھ حکومت سے دو کروڑ کی سبسڈی لی اور کسانوں کے 18 ملین بھی ڈیفالٹ کئے۔ 9 ملازمین کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر بیس ملین کا نقصان پہنچایا جائے۔ تینوں ملزمان کے چئیرمین نیب نے وارنٹ جاری کئے تھے۔ ملزمان کو منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website