اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جعلی ایس ایس پی بن کر وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس ایس پی بن کر وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکیاں دینے والے جعلساز کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش انکشاف وا کہ جعلی ایس ایس پی نے اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں کمرا بھی بک کروا رکھا تھا اور وہیں سے اس سے وزیراعظم ہاؤس فون کیا اور مختلف افراد کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے حوالے سے افسران کو ہدایت بھی دیتا رہا، وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ریکی کر کے جعلی ایس ایس پی کو گرفتار کر لیا۔